اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حضرت امام حسینؓ نے سیاسی اخلاقیات کا ابدی منشور پیش کیا جو ہر دور کیلئے مشعلِ راہ ہے: مریم نواز

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حضرت امام حسینؓ، شہدائے کربلا اور اہلِ بیتؓ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی اسلام اور اسلامی اقدار کی بقا کے لیے تھی، جبکہ واقعۂ کربلا آج بھی انسانیت کو حق، انصاف اور استقامت کا درس دیتا ہے۔

یومِ عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کردار میں رسولِ اکرم ﷺ کے ثانی اور انقلابِ خیر کے بانی حضرت امام حسینؓ کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں اور حضرت بی بی زینبؓ کے صبر و استقامت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ شہدائے کربلا اور اہلِ بیتؓ سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحۂ کربلا نے اسلامی تہذیب کے اخلاقی ضمیر کو نئی زندگی دی اور حضرت امام حسینؓ نے سیاسی اخلاقیات کا ایک ایسا ابدی منشور پیش کیا جو ہر دور کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کا نام ہر مظلوم کے لیے جرات اور شجاعت کی علامت ہے، جبکہ واقعۂ کربلا محض ایک جنگی داستان نہیں بلکہ روحانی استقامت کا لازوال منظرنامہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج ہمیں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم شہادت ہر دور میں مظلوم اور مجبور انسانوں کو حق کے لیے ڈٹ جانے کا حوصلہ اور ولولہ عطا کرتی رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے