اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عظمیٰ بخاری کا فیصل آباد ڈویژن کا دورہ، جلوس روٹس کا جائزہ

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد ڈویژن کے دورے کرتے ہوئے عاشورہ کی مجالس،جلوس اور انکے روٹس کا جائزہ لیا۔

عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اور پیرمحل کے دورے بھی کیے، مجالس کی انتظامیہ سے بھی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی سی آفس میں سیکیورٹی امور اور عاشورہ انتظامات پر بریفنگ دی گئی، عظمیٰ بخاری نے کمالیہ میں قدیمی امام بارگاہ کا بھی وزٹ کیا۔

وزیراطلاعات پنجاب کی مجلس نے شرکاء خواتین سے بھی گفتگو کی، خواتین کی جانب سے مجالس و جلوسوں کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا، علاوہ ازیں عظمیٰ بخاری نے کمالیہ میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی سبیل سے شربت بھی پیا اور کوالٹی بھی چیک کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے