اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے سدباب کیلئے سخت قانون متعارف

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے سدباب کیلئے سخت نیا قانون متعارف کروا دیا ہے، پرانے غنڈہ ایکٹ 1959 کی جگہ نیا قانون، قائمہ کمیٹی داخلہ سے منظور ہو چکا ہے۔

نئے قانون کیلئے دی پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفنڈرز اینڈ اینٹی سوشل بیہیوئیر بل 2026 تیار کیا گیا ہے۔

اس قانون کے تحت پہلی بار جرم ثابت ہونے پر 3 سے 5 سال قید کی سزا دی جا سکے گی، اسی طرح عادی مجرموں کو 7 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں غنڈہ عناصر کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کئے جا سکیں گے، جو جرائم پیشہ عناصر کیلئے بڑی رکاوٹ ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ بھی قانون کے دائرے میں شامل کر لی گئی ہے، جبکہ پولیس کو ملزمان کی ڈیجیٹل نگرانی اور بائیو میٹرک ڈیٹا جمع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون فوری نافذ العمل ہوگا اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے