اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حضرت امام حسینؓ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے، فرقہ واریت سے گریز کرنا ہوگا: گورنر پنجاب

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا نے صبر، قربانی، حق اور عدل کی ایسی لازوال مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا ظلم، جبر اور تکبر کے خلاف حق کی فتح اور استقامت کا استعارہ ہے، جس سے ہر دور میں انسانیت کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے حق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ اہلِ بیتؓ کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور اہلِ بیتؓ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کا پیغام کسی ایک مسلک یا گروہ کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے اس موقع پر قوم پر زور دیا کہ فرقہ واریت سے گریز کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیا جائے تاکہ ملک میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے