اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نویں اور دسویں محرم الحرام: عزاداری جلوسوں کے باعث میٹرو بس سروس معطل

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر عزاداری جلوسوں کی برآمدگی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ کی سکیورٹی کے باعث میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر صبح 12 بجے تک محدود رکھا گیا، تاہم بعد ازاں روٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق یومِ عاشور (10 محرم الحرام) کے موقع پر میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی تاکہ جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات مؤثر طریقے سے انجام دیئے جا سکیں۔

فیصلے کے تحت گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس کے تمام اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا ہے اور اس روٹ پر مکمل آپریشن معطل رہے گا۔

دوسری جانب شہریوں کی سہولت کیلئے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا آپریشن علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عزاداری جلوسوں کے دوران سکیورٹی، امن و امان اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متبادل سفری ذرائع استعمال کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے