اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یومِ عاشورہ: ایدھی فاؤنڈیشن لاہور ہائی الرٹ، ایمبولینسز اور رضاکار تعینات

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) یومِ عاشورہ اور 9، 10 محرم الحرام کے موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے اپنے تمام سٹاف اور رضاکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہنگامی سروسز کے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق شہر بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے دوران 50 ایدھی ایمبولینسز اور 150 رضاکار مختلف مقامات پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

نو محرم الحرام کے موقع پر ایدھی رضاکار پانڈو سٹریٹ، اسلام پورہ، مغل پورہ، وسن پورہ، کھاڑک، ملتان روڈ، ظفر کالونی، علامہ اقبال ٹاؤن، امامیہ کالونی، جلو موڑ اور دیگر اہم علاقوں میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن  نے شہر بھر میں جلوسوں کے روٹس پر اہم مقامات پر طبی امدادی کیمپ بھی قائم کئے ہیں، جہاں عزاداروں کو بروقت طبی سہولیات اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ایدھی کنٹرول روم کے ہیلپ لائن نمبر 115 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور عزاداروں کو فوری امداد کی فراہمی ایدھی فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے