اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان عالمی سطح پر امن اور استحکام کی علامت بن رہا ہے، اسحاق ڈار

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن اور استحکام کی علامت بن رہا ہے۔

اسحاق ڈار  نے حضرت علی ہجویریؒ کے 983 ویں غسل مبارک کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع کا منصوبہ جاری ہے، جس کا سہرا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو جاتا ہے، جہاں اللہ کی عبادت ہو رہی ہو، وہاں خدمت کا جذبہ اختیار کرنے سے ملک و قوم کے حالات بھی بہتر ہوتے ہیں، ایسے روحانی اجتماعات معاشرے میں محبت، اخوت اور استحکام کو فروغ دیتے ہیں۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان کو عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملا اور ملک نے ثالثی و مصالحت کے حوالے سے مثبت کردار نبھایا، اس عمل میں ٹیم کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جبکہ فیلڈ مارشل کی خدمات بھی قابلِ تحسین رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکال کر عالمی سطح پر ایک مؤثر اور ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا گیا ہے، آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

نائب وزیراعظم  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ  نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کی توفیق دی، بعد ازاں ملک  نے میزائل پروگرام میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو ایک مضبوط معاشی قوت بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار دنیا کیلئے حیران کن تھی اور ملک عالمی معیشتوں کی درجہ بندی میں 24ویں نمبر تک پہنچ گیا تھا، تاہم بعد کے برسوں میں معاشی مشکلات کے باعث پاکستان 47ویں پوزیشن تک آ گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے معاشی استحکام کو اولین ترجیح بناتے ہوئے گزشتہ برسوں میں پیدا ہونے والے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے۔ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان دوبارہ استحکام کی جانب گامزن ہے اور عالمی سطح پر اپنی مثبت شناخت کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے