اپ ڈیٹس
  • 215.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ: ایران اور بیلجیم کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

22 Jun 2026
22 Jun 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایران اور بیلجیم کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کر سکیں۔

دونوں ٹیموں  نے جیت کیلئے بھرپور کوشش کی، تاہم مضبوط دفاعی کھیل کے باعث کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

میچ کے دوران بیلجیم  نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول برقرار رکھا اور گول کی متعدد کوششیں کیں، لیکن ایرانی گول کیپر علی رضا بیرانوند  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچا لئے۔

دوسرے ہاف میں مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا جب بیلجیم کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد ایران کو عددی برتری حاصل ہو گئی، اس کے باوجود ایرانی ٹیم فیصلہ کن گول سکور کرنے میں ناکام رہی اور میچ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا۔

اس ڈرا کے بعد گروپ جی کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے اور دونوں ٹیموں کی اگلے مرحلے تک رسائی کا فیصلہ آخری گروپ میچز میں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے