اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار اہم بلز کی منظوری

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین طارق سبحانی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اہم بلز پر تفصیلی غور کیا گیا اور چار اہم بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے۔

منظور کیے گئے بلز میں پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز اینڈ اینٹی سوشل بیہیویئر بل 2026، پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (ترمیمی) بل 2026، انسدادِ دہشت گردی (پنجاب ترمیمی) بل 2026 اور سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

کمیٹی نے تمام بلز کو اتفاق رائے سے منظور کیا جبکہ اجلاس میں محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران اراکین نے بلز کے قانونی، انتظامی اور عملی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں خالد محمود رانجھا، چوہدری اعجاز احمد، صفیہ سعید و دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے