اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا اعتماد اور جینے کا حوصلہ دینے والے ہر والد کو خراج تحسین

21 Jun 2026
21 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اولاد سے محبت اور انکی حفاظت اورحقوق پورے کرنے والے اور اولاد خاص طور پر بیٹیوں کو اعتماد اور جینے کا حوصلہ دینے والے ہر والد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاڈر ڈے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ باپ سائبان کی مانند خود کڑی دھوپ اور تیز بارش سہہ کر بھی بچوں کو سایہ فراہم کرتا ہے، عظیم باپ اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتا ہے، باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے لئے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں، والد محترم محمد نواز شریف کی گود پہلا مکتب اور اُنکا سایہ مضبوط ترین آسرا ہے، محمد نواز شریف کی محبت میں گھلی شخصیت میری سیاست اور سوچ کا محور ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد ہی خودداری سے جینا اور اعتماد سے جیتنا سکھاتے ہیں، والد کی محبت اور دعائیں ہر لمحہ حصار میں لئے رہتی ہیں، دعا گو ہوں کہ ہر بچے کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے