اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محرم سکیورٹی: صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ کنٹرول روم کا دورہ

21 Jun 2026
21 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ماہم آصف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبے بھر کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم سے پنجاب بھر میں مرکزی جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور مختلف اضلاع کے کنٹرول رومز سے رابطہ کرکے انتظامات سے متعلق رپورٹ حاصل کی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا بھی دورہ کیا جہاں سائبر پٹرولنگ رسپانس سسٹم اور آن لائن نگرانی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام مکمل عقیدت، احترام اور پُرامن ماحول میں گزر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 37 ہزار سے زائد مجالس اور 9 ہزار سے زائد جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے جبکہ کابینہ کے وزراء مختلف اضلاع میں جا کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سائبر پٹرولنگ سیل فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہا ہے اور محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے