اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا: پی ڈی ایم اے

22 Jun 2026
22 Jun 2026

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے زلزلے بارے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا، زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، متعلقہ انتظامیہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے