اپ ڈیٹس
  • 215.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپوزیشن بجٹ کے بجائے اپنی قیادت کی رہائی کے مطالبات پر وقت صرف کرتے ہیں، عظمی بخاری

22 Jun 2026
22 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن بجٹ پر بات کرنے کے بجائے اپنی قیادت کی رہائی کے مطالبات پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے پریس کانفرنس کی، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مبارکباد کے مستحق ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت کا مثبت تذکرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بجٹ پر بات کرنے کے بجائے اپنی قیادت کی رہائی کے مطالبات پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں، پنجاب حکومت کسانوں، شہری سہولیات اور صفائی کے شعبوں میں نمایاں اقدامات کر رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت اپنی کارکردگی سے متعلق جوابدہی سے گریزاں ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بغیر کسی سیاسی تفریق کے صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بھی متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی  نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کیلئے بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کئے ہیں، کسانوں کو بلاسود قرضے، مفت ٹریکٹرز اور جدید زرعی مشینری فراہم کی جا رہی ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

عاشق کرمانی کے مطابق حکومت نے سیلاب متاثرہ کسانوں کی مالی معاونت کی، کھادوں اور زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی اور کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے زرعی شعبے کو سہارا دیا، آئندہ سال مزید ٹریکٹرز اور زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سوالات کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں صرف ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کی گئیں، کسانوں کے خلاف نہیں، نواز شریف کا نام پاکستان کی ترقی اور بڑے قومی منصوبوں سے جڑا ہوا ہے اور نوٹوں پر تصویر سے متعلق بیان ایک رکن اسمبلی کی ذاتی رائے تھی۔

وزیر زراعت نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں اور حکومت  نے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، اپوزیشن حقائق کو مسخ کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے