اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا محرم الحرام کے دوران ہسپتالوں میں الرٹ جاری

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے محرم الحرام کے دوران صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اضافی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

ہسپتالوں کو خون کے اضافی ذخائر تیار رکھنے، ایمرجنسی وارڈز میں اضافی عملہ تعینات کرنے اور ایمبولینس سروس کو ہمہ وقت فعال رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ نویں اور دسویں محرم کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹس خود ہسپتالوں میں موجود رہیں گے تاکہ انتظامات کی براہ راست نگرانی کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے