اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایئروائس مارشل ذیشان سعید کا لاہور ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا دورہ

21 Jun 2026
21 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل ائیر وائس مارشل ذیشان سعید نے لاہور ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور جاری منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈی جی پی اے اے نے منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک کوکب حسین بھٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر توقیر اقبال سے ملاقات کی، جبکہ منصوبے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران لاہور ایئرپورٹ توسیعی منصوبے کی موجودہ پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ مراحل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی پی اے اے نے اس موقع پر کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل قومی اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

ذیشان سعید نے نیسپاک حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ مقررہ مدت میں اس کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا موقع پر معائنہ بھی کیا اور جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم ڈی نیسپاک کوکب حسین بھٹی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے