(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں نئی تبدیلیاں سامنے آ گئی ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 417 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہریوں کو صافی گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جو سرکاری نرخ سے زیادہ ہے، نئے نرخوں کے تحت زندہ برائلر کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 260 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 274 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گا، اسی طرح پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 288 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق انڈوں کی قیمت 216 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 360 روپے میں فروخت ہو گی۔
