اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس نادہندگان اور خردبرد کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے کی ریکوری

22 Jun 2026
22 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس ادائیگیوں میں مبینہ خردبرد اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کاروباری مراکز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 8 معروف فاسٹ فوڈ چینز سمیت 12 فوڈ پوائنٹس اور 4 پراپرٹی ڈویلپرز کے خلاف ایکشن لیا گیا، لاہور میں 7 فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس، 2 دیسی فوڈ چینز اور ایک معروف کافی شاپ کے ریکارڈ میں بھی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔

اتھارٹی کے مطابق ٹیکس ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں کے باعث کروڑوں روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ مزید جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، اسی طرح ملتان اور سرگودھا میں بھی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سروسز ٹیکس کی مد میں عوام سے وصول کیا گیا پیسہ حکومتی امانت ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی خردبرد یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام معاملات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

معظم اقبال سپرا  نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں میں جعلسازی یا ڈیجیٹل ہیرا پھیری کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا، عوام سے وصول کردہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی آر اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ بل کی ادائیگی کے بعد پی آر اے سسٹم سے منسلک رسید ضرور حاصل کریں اور اگر کوئی ادارہ ای بل جاری نہ کرے تو اس کی شکایت پی آر اے سہولت ایپ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے درج کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے