اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض معاہدے پر دستخط

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض معاہدے پر دستخط ہو گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو70 کروڑ ڈالرز قرض دے گا۔

انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذیلی پروگرام ایس پی ون کے تحت قرض فراہم کیا جائے گا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان میں سے25 کروڑ ڈالر رعایتی شرائط پر فراہم کئے جائیں گے، پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سےڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔

ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی حسین حیدر کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم اور انقلابی نوعیت کا پروگرام ہے، پروگرام کا مقصد انشورنس شعبے میں نئی کمپنیوں کے داخلے کو آسان بنانا ہے، انشونس کمپنیوں میں منصفانہ مسابقت بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اثاثوں کے بیمہ میں نجی انشورنس کمپنیوں کی شمولیت کو بڑھایا جائے گا، اس پروگرام سے ریگولیٹری نظام اورصارفین کا تحفظ مزید مضبوط ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے