اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی، عوام پریشان

21 Jun 2026
21 Jun 2026

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے ،اس کے باوجود اوپن مارکیٹ میں صارفین کو مہنگے داموں گیس فروخت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

شہریوں کے مطابق مختلف علاقوں میں دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جبکہ قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 20 روپے تک اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور من مانے نرخوں نے گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ خاص طور پر وہ خاندان جو کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے ایل پی جی استعمال کرتے ہیں، شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔

دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے رکشہ ڈرائیورز کو بھی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایندھن کے اخراجات میں اضافے سے ان کی آمدن بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور روزگار چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے