اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہربنس پورہ: بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی قتل، ملزم گرفتار

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقہ کوٹلی پیر عبدالرحمن میں گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے 30 سالہ چھوتے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق والدہ سے لڑائی جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی طارق پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس پر ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اظہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ مقتول کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملزم کی والدہ شکیلہ بی بی سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق واقعے میں مزید کارروائی حسب ضابطہ جاری ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے