اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بچوں کے مین ہولز میں گرنے کے واقعات پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین برہم

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بچوں کے کھلے مین ہولز میں گرنے کے حالیہ واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مانیٹرنگ نظام بہتر بنانے کی آخری وارننگ جاری کر دی۔

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بلال یاسین نے واضح کیا کہ کھلے مین ہولز اور ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث پیش آنے والے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب افسران کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں مون سون سیزن کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مون سون سے قبل جاری ڈی سلٹنگ مہم بلا تعطل جاری رکھی جائے تاکہ بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسائل سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ممکنہ بارشی صورتحال کے پیش نظر اضافی مشینری جلد از جلد متاثرہ علاقوں تک پہنچائی جائے۔ اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب کو ہدایت کی گئی کہ ہر ضلع میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اضافی مشینری کو پول کی صورت میں دستیاب رکھا جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری استعمال ممکن ہو۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ اداروں کو مقررہ اہداف کے مطابق کارکردگی دکھانا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے