اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پناہ گزین ہونا جرم نہیں بلکہ ایک کربناک مجبوری ہے: مریم نواز شریف

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں بلکہ ایک کربناک مجبوری ہے، کوئی بھی شخص شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا بلکہ زندگی بچانے کے لیے اسے اپنا آنگن، اپنی مٹی اور اپنی چھت چھوڑنی پڑتی ہے۔

انہوں نے پناہ گزین افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنگیں تو ختم ہو جاتی ہیں لیکن مہاجرین کی بے گھری کے اثرات نسلوں تک باقی رہتے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ فلسطین اور شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑے امتحان کے مترادف ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں بلکہ مظلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخدلی کے ساتھ لاکھوں مہاجرین کی باعزت میزبانی کی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے اور مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کو اپنے شہر اور اپنے گھر میں سکون اور تحفظ نصیب ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے