اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں نوجوانوں کیلئے بڑا اقدام، یوتھ انکیوبیشن پروگرام کے تحت تعلیم

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے تعلیم، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ انکیوبیشن پروگرام کے آغاز کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ شراکت داری محکمہ تعلیم اور ہیلپنگ ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے درمیان طے پائی ہے، جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

معاہدے کے تحت سرکاری سکولوں کے باصلاحیت طلبہ کو عالمی معیار کے تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی بلکہ انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

پروگرام کے تحت سوشل انکیوبیشن کے ذریعے ڈیجیٹل لٹریسی، سفارتکاری اور کانٹینٹ کری ایشن جیسی اہم مہارتوں کی تربیت دی جائے گی تاکہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

اس کے علاوہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سٹیم (STEM) مقابلہ جات کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس سے سائنسی اور تکنیکی میدان میں جدت اور تخلیقی سوچ کو فروغ ملے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام پنجاب میں تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور نوجوانوں کو عالمی سطح کے مواقع سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے