اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی بجٹ سیشن: 2 جولائی تک اجلاس کا ایجنڈا جاری

18 Jun 2026
18 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 2 جولائی تک اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔

19 سے 23 جون تک پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی، 24 جون کو بجٹ پر ووٹنگ ہو گی، 25 اور 26 کو عاشورہ کی چھٹیاں ہوں گی۔

27 جون کو پنجاب اسمبلی میں بجٹ سمیت فنانس بل پر ووٹنگ ہو گی جبکہ 28 جون کو ایوان میں سپلیمنٹری بجٹ 25-26 پر بحث ہو گی، 29 جون کو اجلاس کے دوران سپلیمنٹری بجٹ پر ووٹنگ ہو گی جبکہ 30 جون، یکم اور 2 جولائی کو پرائیویٹ ممبرز کے دن ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے