اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب کی پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، اسمبلی میں عوامی حقوق کے تحفظ کی ہدایت

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹیرینز کو طلب کر کے اہم ملاقات کی، گورنر پنجاب نے اراکین کو پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا اور اسمبلی میں عوامی حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ہدایت کی۔

خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے پارٹی اراکین پر زور دیا کہ اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید مضبوط کریں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں موجود پیپلزپارٹی کے اراکین عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ اپنے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کے لیے اہم ہے اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی پیپلزپارٹی حکومت قائم کرے گی اور پارٹی کی عوامی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے