اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں 7 بڑے ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں جدید طبی سہولیات کے قیام کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی،منصوبے کے تحت 1519 بیڈز پر مشتمل سات بڑے ہسپتال مرحلہ وار تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھوپیڈک اینڈ میڈیکل ری ہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کے قیام کی منظوری دی گئی۔

میڈیکل ڈسٹرکٹ میں پلاسٹک، ریکنسٹرکٹو سرجری اینڈ برن سنٹر، انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز، سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ اینڈ مڈوائفری، انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی اور انفیکشن ڈیزیز ہسپتال بھی قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں پنجاب بھر کے لیے 110 مجوزہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چار منصوبے کامیابی سے فعال ہو چکے ہیں جبکہ 27 منصوبوں کی فزیبلٹی تیار کر لی گئی ہے اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں روڈز، ٹرکنگ ٹرمینلز، بس سٹینڈز، ماڈل بازار، فوڈ سٹریٹس اور پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ ہاسٹلز کے قیام کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

بریفنگ کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلان میں چار بڑے وزیراعلیٰ اقدامات بھی شامل ہیں جن میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ایف ایم ڈی پروڈکشن پلانٹ، ٹائم ٹریول پارک لاہور، شرمپ فارمنگ اور مائنز ٹو میٹل چنیوٹ منصوبہ شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ذیشان حنیف کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے وژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے