اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معاشی استحکام ترجیح، وزیراعظم کی بہترین کارکردگی سے معیشت بہتر ہوئی، مریم اورنگزیب

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبے پنجاب حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم کی بہترین کارکردگی سے معیشت میں بہتری آئی۔

مریم اورنگزیب اور وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن  نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین کارکردگی اور مسلسل محنت کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم  نے دن رات محنت کرکے معاشی استحکام کو یقینی بنایا، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل دنیا میں امن کا ذریعہ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی بے پناہ کامیابی حاصل ہوئی، نائب وزیر اعظم  نے بھی امن کوششوں میں دن رات کام کیا، پنجاب  نے گزشتہ سال بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کمال طریقے سے سیلابی صورتحال نمٹا دی۔

سینئر وزیر  نے کہا کہ پنجاب میں یکساں ترقی کا عمل جاری ہے اور وفاقی گرانٹس میں سب سے بڑا حصہ پنجاب کا ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے اپنے وسائل میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

انہوں  نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا ہے، سماجی شعبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ترجیح ہے، اس کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، پنجاب کے ریونیو میں 426 ارب سے 820 ارب تک اضافہ ہوا، صوبائی ٹیکس ریونیو 519 ارب روپے ہے۔

مریم اورنگزیب  نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کی کارکردگی بہتر رہی، جبکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے بجٹ میں بھی کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، تاہم اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں، ہم  نے ٹیکس بیس کو بڑھایا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کر کے 1 لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کیا گیا، وفاقی کابینہ  نے لینڈ لیز پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے، ڈھائی سالوں میں 12 ہزار سے زائد سکیموں کو ختم کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے