اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے: عظمیٰ بخاری

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے، جس میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نےاپنےبیان میں کہاکہ پنجاب کاکسان بجٹ ریلیف میں سرفہرست ہےجبکہ صوبےکا ترقیاتی بجٹ صرف کاغذوں تک محدودنہیں بلکہ عملی طورپرگراؤنڈ پرنظر آرہا ہے،پنجاب حکومت اپنےوسائل سے تمام ترقیاتی منصوبےاسی رفتار سےجاری رکھے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا اپنی چھت اپنا گھر، ستھرا پنجاب، آسان کاروبار اور دیگر تاریخی منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں،الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک پنجاب کی 147 تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا، جبکہ ترقی کا سفر اٹک سے وہاڑی اور رحیم یار خان تک پہنچ چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری کےمطابق صوبے کےتمام اضلاع میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیےجا رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دو سالوں میں گزشتہ ادوار کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے، سیاسی شعبدہ بازی اور دھرنوں کی سیاست کے مقابلے میں خدمت کی سیاست کامیاب ہوئی ہے، جبکہ مریم نواز کے طرزِ حکومت کے باعث ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے