اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.17 قیمت فروخت : 41.24
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 322.85 قیمت فروخت : 323.43
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.01 قیمت فروخت : 374.68
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.03 قیمت فروخت : 197.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.75 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.48 قیمت فروخت : 908.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا علی موسیٰ گیلانی کے بیان پر سخت ردعمل

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علی موسی گیلانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اپنے ہر پروجیکٹ میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ حقائق سے لاعلم ہیں یا جان بوجھ کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں، آپ لاہور اور اسلام آباد سے نکل کر اور تعصب کی عینک اتار کر کبھی جنوبی پنجاب کا چکر لگائیں تاکہ آپکو وہاں ترقی نظر آئے۔

مریم نواز کی نظر میں کوئی جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب نہیں صرف ایک پنجاب ہے، سب سے پہلے الیکٹرک بسیں جنوبی پنجاب میں آئی ہیں اورجنوبی پنجاب سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں الیکٹرک بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں، جبکہ آپ کو تمام تحصیلوں میں الیکٹرک بسیں چلتی نظر آئیں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے دو لاکھ گھروں میں اکثریت جنوبی پنجاب میں واقع ہے، جنوبی پنجاب میں کھیل کے نئے میدان بن رہے اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرین ٹریکٹر،کسان کارڈ اور سپر سیڈر  پروگراموں سے بھی سب سے زیادہ جنوبی پنجاب کے کسان مستفید ہوئے ہیں، کچے کے علاقوں کی ترقی کیلئے 10 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے علی موسیٰ گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر بار اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے جنوبی پنجاب کا جھوٹا کارڈ مت کھیلیں،جب آپ کے پاس سیاست کرنے کے لیے کوئی کارڈ نہیں بچتا تو جنوبی پنجاب کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے