16 Jun 2026
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے باہر ایپکا ملازمین کا احتجاج و دھرنا جاری، ایپکا ملازمین نے فیصل چوک کو چاروں اطراف سے بند کر دیا۔
سی ٹی او لاہور نے ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ ریگل چوک سے تمام ٹریفک کو قادری چوک اور صفانوالہ چوک بھجوایا جارہا ہے۔
شملہ پہاڑی سے مال روڈ جانیوالی ٹریفک کو فلیٹی چوک سے آواری چوک جبکہ قادری چوک سے تمام ٹریفک کو ریگل چوک ،چائنہ چوک بجھوایا جارہا ہے، ریگل چوک، قادری چوک، فلیٹی چوک اور الحمراء ہال چوک سے مکمل ڈائیورشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری مزید راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں، راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے۔
