اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.17 قیمت فروخت : 41.24
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 322.85 قیمت فروخت : 323.43
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.01 قیمت فروخت : 374.68
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.03 قیمت فروخت : 197.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.75 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.48 قیمت فروخت : 908.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ پولیس کی کارروائی، سوتیلے بھائی کے گھر واردات کرانے والا ملزم گرفتار

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلے بھائی کے گھر واردات کرانے والے مبینہ ماسٹر مائنڈ سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق متاثرہ خاتون کے گھر ملزمان پارسل دینے کے بہانے داخل ہوئے اور بالیاں، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس  نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید تفتیشی طریقوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور 48 گھنٹوں کے اندر واردات کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس  نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل، ہیلمٹ، نقد رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی سب انسپکٹر عدنان گجر اور ایس ایچ او احسن اقبال  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انجام دی، گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے