اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.17 قیمت فروخت : 41.24
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 322.85 قیمت فروخت : 323.43
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.01 قیمت فروخت : 374.68
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.03 قیمت فروخت : 197.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.75 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.48 قیمت فروخت : 908.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سندر: کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق، ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے سندر میں کھلے مین ہول میں گر کر ایک کمسن بچے کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر بچے کے والد نے متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ سندر سے رجوع کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جاں بحق بچے کے والد نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دونوں بیٹے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک ایک بچہ کھلے گٹر کے گڑھے میں گر گیا۔

والد کے مطابق گٹر میں پانی کا دباؤ انتہائی تیز تھا جس کے باعث بچہ اندر بہتا چلا گیا اور کافی تلاش کے بعد تقریباً 14 سے 15 مین ہول آگے جا کر اس کی لاش ملی۔

متوفی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران مین ہول کو مناسب حفاظتی انتظامات کے بغیر کھلا چھوڑ دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا، اہلخانہ نے ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ  لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے