اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رنگ روڈ پولیس کی کارروائی، جعلی سی سی ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) رنگ روڈ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کو سی سی ڈی کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرنے والے ایک جعلی افسر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سرکاری افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہا تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مختلف سرکاری محکموں کے جعلی شناختی کارڈز، سرکاری طرز کی نمبر پلیٹس اور ایک الیکٹرک شاک ڈیوائس برآمد کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق ملزم اپنی گاڑی پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹ اور بلیک پیپر استعمال کر کے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم رنگ روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور اس کے ممکنہ ساتھیوں یا دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے