اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.17 قیمت فروخت : 41.24
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 322.85 قیمت فروخت : 323.43
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.01 قیمت فروخت : 374.68
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.03 قیمت فروخت : 197.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.75 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.48 قیمت فروخت : 908.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورسمیت پنجاب بھرمیں محرم سکیورٹی ہائی الرٹ، 30 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) عشرۂ محرم الحرام کے آغاز پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ محرم کے دوران صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یکم محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ لاہور میں 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پنجاب بھرمیں آج 96 عزاداری جلوس اور 3448 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جبکہ لاہور میں 10 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے اور 411 مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی انتظامات میں 15 ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور اشتعال انگیزی پر سخت پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور دیگر فیلڈ فارمیشنز بھی محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک رہیں گے اور آر پی اوز و ڈی پی اوز عزاداری جلوسوں کے منتظمین، کمیونٹی لیڈرز اور علماء کرام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے