17 Jun 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں ملزم کی عبوری درخواستِ ضمانت خارج ہونے کے بعد مدعی اور ملزم فریق کے درمیان تصادم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ضمانت خارج ہونے پر دونوں فریقوں کے افراد آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، جس سے عدالت کے احاطے میں ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہائی کورٹ کے سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جھگڑے میں ملوث افراد کو قابو میں لے لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور افراد کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واقعہ کے باعث کچھ دیر کے لیے عدالت کے احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم سکیورٹی اہلکار بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو معمول پر لے آئے۔
