16 Jun 2026
(لاہور نیوز) باغبانپورہ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں چار افراد زخمی ہو گئے، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اکرم، دانش، شہباز اور فرحان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم غلام علی کو موقع پر ہی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص علی رضا کی مدعیت میں ملزم غلام علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کے محرکات معلوم کئے جا سکیں۔
