اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.17 قیمت فروخت : 41.24
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 322.85 قیمت فروخت : 323.43
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.01 قیمت فروخت : 374.68
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.03 قیمت فروخت : 197.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.75 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.48 قیمت فروخت : 908.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہانیہ احمد کیس: سی سی ڈی حکام نے باضابطہ معافی مانگ لی

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(ویب ڈیسک) چکوال فائرنگ واقعے پر سی سی ڈی حکام نے باضابطہ معافی مانگ لی۔

سی سی ڈی  نے چکوال میں آسٹریلوی نژاد فیملی پر فائرنگ کے واقعہ کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی قرار دیدیا، حکام  نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

چکوال میں سی سی ڈی اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ سے ڈاکو بچ نکلے، متاثرہ فیملی نشانہ بن گئی، گولیوں کی زد میں  آنے سے نو سال کی ہانیہ عدیل جاں بحق، والد اور بھائی زخمی ہو گئے تھے۔

افسوسناک واقعہ 10 جون کی رات چکوال میں سی سی ڈی پولیس اسٹیشن کے باہر پیش آیا تھا، حکام  نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کے فعل کو مجرمانہ غفلت قرار دیدیا، ریجنل آفیسر سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کی شناخت کے بغیر سیدھی فائرنگ، قوائد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی تھی۔

ریجنل آفیسر نے سی سی ڈی کی تربیت پر اٹھنے والے سوالات پر پہلے معافی مانگی پھر کہا کہ ایس او پیز پر نظرثانی کریں گے، انہوں  نے 2019 میں سی ٹی ڈی کے ساہیوال میں ہونیوالے متنازع پولیس مقابلے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی تفتیش کو ماضی کی طرح ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے