اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

10 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226 ارب روپے پر پہنچ گئے

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226 ارب روپے پر پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2025  سے لےکر اپریل2026 کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

 رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں66 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس میں ڈسکوز کی نااہلی اورچوری کی مد میں نقصانات 169ارب روپے اوربجلی وصولیوں کےنقصانات57 ارب روپے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے