(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نرخوں میں ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں برائلر مرغی کی قیمت میں کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں 4 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 413 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صافی گوشت 480 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 257 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 271 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 285 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئے نرخ کے مطابق انڈوں کی قیمت 204 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
