اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علامہ اقبال روڈ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(لاہور نیوز) علامہ اقبال روڈ پر ریواز گارڈن کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق منی ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا،  جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت صائم سلیم  کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان اسرار کو فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ منی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منی ٹرک ڈرائیور سہیل عباس کو موقع سے گرفتار کر کے تھانہ گڑھی شاہو  کے حوالے کر دیا۔

دریں اثنا، سی ٹی او لاہور  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے