اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(لاہور نیوز) لیسکو نے جون کے دوران ریکوری اہداف کے حصول کے لیے بجلی کے بلوں کی اقساط کی سہولت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے جاری ہدایات میں کرنٹ بلز اور بقایا جات دونوں کی صورت میں اقساط نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ اہداف کے مطابق واجبات کی وصولی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

احکامات کے تحت کرنٹ بلز کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بھی بقایا واجبات کی وصولی کی جائے گی۔ ریکوری مہم کے دوران گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین سے واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو حکام نے یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ بقایا جات کی ادائیگی تک منقطع کیے گئے بجلی کے کنکشن بحال نہ کیے جائیں۔

کمپنی کی جانب سے اس اقدام کا مقصد جون کے اختتام تک ریکوری اہداف حاصل کرنا اور واجبات کی وصولی کو مزید مؤثر بنانا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے لیسکو کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے