اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(لاہورنیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

 

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ کرا کے دینے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 20 مئی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا، عدالت نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکالت ناموں پر دستخط کرا کے دینے کی ہداہت کی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہماری ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر بار بار جاتی رہی لیکن سپرنٹنڈنٹ جیل نے وکالت ناموں پر دستخط کرا کے نہیں دیئے۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے