(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک خطرناک چور و ڈکیت گینگ کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 20 اشتہاری ملزمان، 84 عادی مجرمان اور 7 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزینز بھی برآمد کی گئیں۔
منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں منشیات فروشوں کے قبضے سے 7 بوتلیں شراب، چرس اور آئس برآمد کی گئی۔
ذارئع کے مطابق اسی دوران مشکوک سرگرمیوں پر 8 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 120 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
مزید تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن کے مطابق ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 8 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
کمیونٹی پولیسنگ اقدامات کے تحت مختلف نوعیت کے واقعات میں 67 سے زائد افراد کو ریسکیو اور مدد فراہم کی گئی۔
