اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آندھی اور بارش کے بعد لیسکو کے متعدد فیڈرز تاحال متاثر، بجلی بحال نہ ہو سکی

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(لاہور نیوز) گزشتہ رات آنے والی آندھی اور بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی، جبکہ لیسکو ریجن کے کئی فیڈرز تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق خراب فیڈرز پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور فیلڈ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مرمت اور بحالی کے آپریشن میں مصروف ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ لیسکو ریجن میں 20 سے زائد فیڈرز پر مرمتی کام جاری ہے تاکہ جلد از جلد بجلی کی فراہمی معمول پر لائی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق موسم میں بہتری کے بعد بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ میں کمی آئی ہے اور شارٹ فال صفر ہو چکا ہے، تاہم بعض علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور لائن لاسز کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈ مینجمنٹ کے تحت عارضی لوڈ شیڈنگ بھی کی جاتی ہے تاکہ سسٹم کو مستحکم رکھا جا سکے۔ ادارے کے مطابق بحالی کا عمل جلد مکمل کر کے تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول پر لائی جائے گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے