اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں گرمی پھر لوٹ آئی، آج پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان

14 Jun 2026
14 Jun 2026

(لاہور نیوز) آندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار رہنے کے بعد لاہور میں گرمی کی شدت دوبارہ بڑھ رہی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج دن بھر آسمان صاف رہنے کا امکان ہے اور بارش یا گرج چمک کے کوئی امکانات موجود نہیں ہیں۔

دوسری جانب ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس میں اضافہ اور گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری آمدورفت سے گریز اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے