اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور سمیت مختلف شہروں کی مسیحی آبادیوں کوماڈل آبادیاں بنایا جائے گا:سردار رمیش سنگھ

14 Jun 2026
14 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ نے آئندہ ترقیاتی بجٹ کے تخمینے اور ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے اپنی تجاویز محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کو ارسال کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق محکمہ اقلیتی امور پنجاب کے لیے مجموعی طور پر 8 ارب روپے سے زائد بجٹ تجویز کیا گیا ہے تاکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کیا جا سکے۔

صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی مسیحی آبادیوں کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان شہروں کی مسیحی آبادیوں کو ماڈل آبادیاں بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری لائی جا سکے۔

سردار رمیش سنگھ کے مطابق صرف لاہور ڈویژن کیلئے 2 ارب روپے رکھنے کی تجویز مرتب کی گئی ہے جبکہ منصوبے کے تحت لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی مسیحی آبادیوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبوں کا مقصد اقلیتی برادریوں کے رہائشی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنا اور معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے