13 Jun 2026
(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ میں امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی۔
امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ لاس اینجلس میں کھیلا گیا جہاں کھیل کے پہلے ہاف میں ہی امریکی ٹیم نے 0-3 کی سبقت حاصل کرلی تھی۔
امریکا کو برتری پیراگوئے کے کھلاڑی بوبا ڈیلا نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچاکر دلائی، دوسرا گول امریکی پلیئر بیلوگن نے سکور کیا جب کہ پہلے ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈ پہلے بیلوگن نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا۔
امریکا کی جانب سے میچ کا چوتھا گول اختتامی لمحات میں گیوانی رینا نے سکور کیا، اسی گول کے ساتھ میچ کا خاتمہ امریکا کی 1-4 کی جیت پر ہوا۔
دوسرے ہاف میں پیراگوئے کی ٹیم ایک گول کا خسارہ پورا کرنے میں کامیاب ہوئی، یہ گول اُن کی جانب سے 73 ویں منٹ میں مارسیو نے کیا۔
