اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: ہاکی کی بحالی کیلئے 150 ملین روپے گرانٹ منظور

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت گرانٹ اِن ایڈ کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے 150 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ فعال اور مضبوط بنانا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں ہاکی کے فروغ کے لیے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سکولوں اور کالجوں میں ہاکی کے مقابلے کروائے جائیں گے جبکہ کھلاڑیوں کو جدید کٹس، پروٹیکٹو گیئر، جوتے اور وظائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے بین الاقوامی کوچز اور ماہر ٹرینرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پنجاب بھر میں ہاکی اکیڈمیوں کا نیٹ ورک قائم کرنے، جدید ٹرف اور فلڈ لائٹس کی تنصیب، اور ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

مزید یہ کہ سابق اولمپئنز کو نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے بطور مینٹور شامل کیا جائے گا، جبکہ سکول سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بیرون ملک تربیت کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔

خواتین ہاکی کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں گرلز کالجز میں خصوصی لیگ اور خواتین ٹیم کی تنظیم نو شامل ہے۔

اس کے علاوہ سالانہ پنجاب ہاکی سپر لیگ کے انعقاد اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کارپوریٹ سیکٹر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے فنڈنگ ماڈل بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

اجلاس میں ثقافت اور موسیقی کے فروغ کے لیے پاکستان آئیڈل سیزن 2 کے لیے 70 ملین روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف ہاکی کو دوبارہ زندہ کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے