اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 320.94 قیمت فروخت : 321.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.31 قیمت فروخت : 371.97
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.22 قیمت فروخت : 196.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.57 قیمت فروخت : 199.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7073 دس گرام : 6070
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ خدوخال کو حتمی شکل دے دی

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(لاہورنیوز) پنجاب حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ خدوخال کو حتمی شکل دے دی۔

پنجاب کے نئے مالی سال کے مجموعی بجٹ کا حجم 5131 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ریاست سے وفاق اپنے مالیاتی خسارے اور آئی ایم ایف اہداف کو پورا کرسکے گا، پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل سے 3793 ارب 70 کروڑ روپے ملیں گے۔

صوبائی محصولات سے 1330 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 650 ارب، پنشن کیلئے 505 ارب 80 کروڑ مختص ہوں گے۔پنجاب فنانس کمیشن کیلئے 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، سماجی تحفظ کیلئے 25 ارب، ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے 150 ارب مختص ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آپریشنل اخراجات کیلئے 580 ارب 20 کروڑ رکھنے کی سفارشات ہیں، دیگر پروگرام سرمایہ کاری کیلئے 221 ارب 90 کروڑ رکھے جائیں گے۔بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کیلئے 54 ارب رکھنے سفارشات ہیں، دیگر ترقیاتی و سرمایہ جاتی اخراجات کیلئے 570 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

پنجاب کے مجموعی اخراجات 3569 ارب 60 کروڑ روپے ہوں گے، صوبائی اخراجات کے بعد صوبے کے پاس 1562 ارب 20 کروڑ روپے کا ترقیاتی و مالیاتی سپیس دستیاب ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے