اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اگر بیٹا بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا: اداکارہ صاحبہ

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہےکہ ان کی بس یہی خواہش ہے کہ ان کی بہو بیٹے سے بے حد محبت کرنے والی ہو۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں گفتگو  کے دوران صاحبہ افضل نے اپنے بڑے بیٹے احسن افضل خان کی شادی اور بہو سے متعلق اپنی رائے پیش کی۔

صاحبہ کا کہنا تھاکہ ’ دنیا میں کوئی بھی شے مکمل نہیں، صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کامل ہے، میری بس یہی خواہش ہے کہ میری بہو میرے بیٹے سے بے حد محبت کرے اور رحم دل ہو، اگر وہ میرے بیٹے سے سچی محبت کرے گی تو ہماری غیر موجودگی میں بھی اس کا ہمیشہ خیال رکھے گی‘ ۔

صاحبہ نے کہا کہ اگر مستقبل میں میرا بیٹا اپنی بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا کیوں کہ میں ذہنی طور پر اس بات کے لیے تیار ہوں۔

شو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ریمبو سخت سسر ثابت ہوں گے؟ تو صاحبہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ریمبو سخت نہیں  بلکہ بہو سے دوستانہ تعلق قائم رکھیں گے  جبکہ  ریمبو شاید اپنی بہو کو صرف صحت مند غذا کے استعمال، کولڈ  ڈرنکس سے پرہیز  اور گھر کو اچھی طرح سنبھالنے کے مشورے دیں گے ۔

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے